کھیل
Time 13 دسمبر ، 2023

پی ایس ایل 9: عمر اکمل، احمد شہزاد اور شرجیل کسی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کیلئے  جارح مزاج بیٹر عمر اکمل، احمد شہزاد اور شرجیل خاں کو کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا حصہ نہ بنایا۔

پی ایس ایل 9 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز کے مالکان، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف،کرکٹرز اور کوچز سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

ایونٹ میں شریک تمام6 فرنچائزز نے مختلف کیٹیگریز سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا اور اپنے 18 رکنی اسکواڈ مکمل کرلیے۔

احمد شہزاد جنہوں نے رواں سیزن ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی  کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ اس بار بھی پی ایس ایل میں کسی بھی ٹیم میں شامل نہ ہوسکے۔

اس کے علاوہ جارح مزاج بیٹر عمر اکمل، شرجیل خان اور نوجوان کھلاڑی حیدر علی بھی فرنچائزز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہوئے اور انہیں بھی کسی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔   


مزید خبریں :