14 دسمبر ، 2023
سندھ اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں شدید دھند کے ڈیرے ہیں۔
موٹر وےایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک بند ہے جب کہ موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک بند کردی گئی ہے۔
ایم فور شام کوٹ سے پنڈی بھٹیاں تک بند ہے، اس کے علاوہ ایم فائیو شیر شاہ سےظاہرپیر تک بند ہے
دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند ہے جب کہ گوجرہ اور فیصل آباد کے درمیان موٹر وے دھند کے سبب بند ہے۔
دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج چھٹا نمبر ہے جہاں شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 200 ہے۔