Time 14 دسمبر ، 2023
پاکستان

پاکستان میں آبادی میں اضافہ روکنےکیلئے ہنگامی بنیادوں پرپالیسی بنانےکی تجویز

بچوں کی کم پیدائش کیلئے ملک میں بڑے پیمانے پرپروگرام شروع کیا جائے، بچوں کی پیدائش میں کمی کی حوصلہ افزائی کی جائے: رپورٹ/ فائل فوٹو
بچوں کی کم پیدائش کیلئے ملک میں بڑے پیمانے پرپروگرام شروع کیا جائے، بچوں کی پیدائش میں کمی کی حوصلہ افزائی کی جائے: رپورٹ/ فائل فوٹو

پاکستان میں آبادی میں اضافہ روکنےکیلئے ہنگامی بنیادوں پرپالیسی بنانےکی تجویز دی گئی ہے۔

یو این پاپولیشن فنڈاورپائیڈکے اشتراک سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان میں آبادی میں اضافہ روکنےکیلئے ہنگامی بنیادوں پرپالیسی بنانےکی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بچوں کی کم پیدائش کیلئے ملک میں بڑے پیمانے پرپروگرام شروع کیا جائے، بچوں کی پیدائش میں کمی کی حوصلہ افزائی کی جائے، آبادی میں اضافہ روکنے کیلئے فیملی پلاننگ کی خدمات فراہم کی جائیں۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی ہےکہ بچوں کی پیدائش میں کمی اور وقفے کیلئے فیملی پلاننگ کی خدمات دی جائیں، جنسی اور تولیدی صحت بہترکرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کسی بھی صوبے میں بچوں کی پیدائش میں کمی کا رحجان نہیں دیکھا گیا۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہےکہ صحت اور تعلیم کا بجٹ بڑھایا جائے، مفید ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کیلئے  اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں :