Time 14 دسمبر ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ: سائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں سائفرکیس میں بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقررکردی گئی۔

سپریم کورٹ میں سردیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کا سائفر کیس میں ضمانت پر سماعت کرنے والا بنیچ تبدیل کر دیا گیا۔

جسٹس سردار طارق مسعودکی سربراہی میں تین رکنی بینچ 22 دسمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ کا حصہ ہوں گے۔

اس سے پہلے 22 نومبرکو جسٹس سردار طارق، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل بینچ نے سماعت کی تھی۔

شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا کیس بھی ساتھ ہی مقرر کیا گیا ہے۔


مزید خبریں :