15 دسمبر ، 2023
پرتھ ٹیسٹ میں پاکستانی بولر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کرلیں۔
عامر جمال ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے 14 ویں پاکستانی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کے عارف بٹ، محمد نذیر، شاہد نذیر، محمد زاہد اور شاہد آفریدی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
اس کے علاوہ محمد سمیع، شبیر احمد، یاسر عرفات، وہاب ریاض، تنویر احمد، بلال آصف، نعمان علی اور ابرار احمد نے بھی پہلے میچ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
عامر جمال سے قبل عارف بٹ نے 1964 میں ملبورن میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
عامر جمال نے پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز پر 487 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔