Time 16 دسمبر ، 2023
پاکستان

پہلےکبھی بانی پی ٹی آئی کیخلاف بیان بازی کی اور نہ آئندہ کروں گا: محمود خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  پارلیمنٹیرین کےکو چیئرمین محمود خان نےکہا ہےکہ انہوں نے پہلےکبھی بانی پی ٹی آئی کے خلاف  بیان بازی کی  اور  نہ آئندہ کبھی کریں گے۔

ایک بیان میں محمود خان کا کہنا تھا کہ میری تمام میڈیا ٹاک اور تقاریر ریکارڈ کا حصہ ہیں جس میں کبھی بھی میں نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے خلاف بیان بازی نہیں کی۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ  یہ میرے ایمان کا حصہ ہےکہ میں کبھی بھی ان کے خلاف بات نہیں کروں گا، یہ ہماری پختون روایات کے بھی خلاف ہے۔

مزید خبریں :