ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ججز اور ان کی بیگمات تلاشی سے مستثنیٰ قرار

سیکرٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس ججز کے تلاشی سے استثنیٰ سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا— فوٹو: فائل
سیکرٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس ججز کے تلاشی سے استثنیٰ سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا— فوٹو: فائل

کراچی: سول ایوی ایشن کی ہدایت پر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے حکم نامہ جاری کرکے ججز اور ان کی بیگمات کو ہوائی اڈوں پر تلاشی سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

سیکرٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر چیف جسٹس اوران کی اہلیہ کی تلاشی نہیں ہوگی۔

حکم نامہ کے مطابق ہوائی اڈوں پر ملک بھر کے حاضر سروس ججوں اور ان کی بیگمات کی بھی تلاشی نہیں ہوگی۔

اے ایس ایف کی جانب سے سیکرٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر ججز کی تلاشی سے استثنیٰ سے متعلق حکم نامہ 12 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔

سیکرٹری ایوی ایشن نے تلاشی سے استثنیٰ کا حکم سپریم کورٹ کی ہدایت پرجاری کیا۔

مزید خبریں :