Time 17 دسمبر ، 2023
کھیل

ایشین کلاسک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ: پاکستان کی سائبل نے سلور میڈل جیت لیا

سائبل سہیل نے یہ سلور میڈل 47 کے جی کٹگری میں جیتا ہے/ فوٹو جیو نیوز
سائبل سہیل نے یہ سلور میڈل 47 کے جی کٹگری میں جیتا ہے/ فوٹو جیو نیوز

ملائیشیا میں ہونے والی ایشین کلاسک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی سائبل سہیل نے سلور میڈیل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

ایشین کلاسک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ ملائیشیا کے شہر جوہر بہرو میں ہوئی جہاں پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین ویٹ لفٹرز نے حصہ لیا اور اپنی طاقت کو آزمایا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان کی سائبل سہیل نے ایشین کلاسیک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا۔

سائبل سہیل نے یہ سلور میڈل 47 کے جی کٹگری میں جیتا ہے۔

مزید خبریں :