Time 20 دسمبر ، 2023
پاکستان

انتخابی عمل کے پہلے روز ہی اسلام آباد میں 82 امیدواروں نے نامزدگی فارم وصول کرلیے

انتخابات کے آغاز پر پہلے روز اسلام آباد کے تین حلقوں کیلئے امیدواروں کی جانب سے نامزدگی فارم وصول کیے گئے: ڈپٹی کمشنر آفس— فوٹو: فائل
انتخابات کے آغاز پر پہلے روز اسلام آباد کے تین حلقوں کیلئے امیدواروں کی جانب سے نامزدگی فارم وصول کیے گئے: ڈپٹی کمشنر آفس— فوٹو: فائل

ملک میں انتخابی عمل کے باضابطہ آغاز پر پہلے روز ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 3 حلقوں پر 83 امیدواروں نے نامزدگی کے فارم وصول کرلیے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق این اے 46 کیلئے 13، این اے 47 کیلئے 34 اور این اے 48 کیلئے 35 امیدواروں نے  نامزدگی کے فارم وصول کیے۔

لاہور میں بھی قومی و پنجاب اسمبلی کیلئے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرنے کا عمل شروع ہوگیا، این اے 125 کیلئے 3 امیدواروں نے کاغذات حاصل کیے۔

سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور اور پی ٹی آئی کے سابق رکنِ پنجاب اسمبلی شبیر گجر نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

کاغذات نامزدگی 20 سے 22 دسمبر تک متعلقہ آر او آفس میں جمع کرانے ہوں گے۔

خیال رہے کہ  لاڑکانہ سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی این اے 194 لاڑکانہ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے تھے۔

بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے ان کی جگہ کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

مزید خبریں :