Geo News
Geo News

Time 20 دسمبر ، 2023
جرائم

ملتان: گھریلو تنازع پر ملزم نے بھابھی اور اسکی بہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی

یہ واقعہ چکی لوہاراں میں پیش آیا جہاں ملزم کی بھابھی اور اس کی بہن کے درمیان گھریلو جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کردی/ فائل فوٹو
یہ واقعہ چکی لوہاراں میں پیش آیا جہاں ملزم کی بھابھی اور اس کی بہن کے درمیان گھریلو جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کردی/ فائل فوٹو 

ملتان میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے 2 خواتین کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ چکی لوہاراں میں پیش آیا جہاں ملزم کی بھابھی اور اس کی بہن کے درمیان گھریلو جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کی بھابھی اور  اس کی بہن ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بھابھی اور اس کی بہن کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔