کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں تاجر دکان میں قتل

مقتول کی شناخت شہزاد جعفرانی کے نام سے ہوئی ہے، حملہ آور انتہائی ماہر شوٹرز تھے جنھوں نے چلتی موٹر سائیکل سے فائرنگ کی: پولیس— فوٹو:فائل
مقتول کی شناخت شہزاد جعفرانی کے نام سے ہوئی ہے، حملہ آور انتہائی ماہر شوٹرز تھے جنھوں نے چلتی موٹر سائیکل سے فائرنگ کی: پولیس— فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ کی ٹمبر مارکیٹ کی دکان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تاجر کو قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شہزاد جعفرانی کے نام سے ہوئی ہے، موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے دکان کے باہر کھڑے ہوکر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دکان کے اندر تین افراد موجود تھے لیکن مسلح افراد نے صرف شہزاد جعفرانی پر ہی فائرنگ کی، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کو شبہ ہے فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہو سکتا ہے کیونکہ مارکیٹ کمیٹی یا مقتول کی جانب سے بھتہ خوری کے حوالے سے پولیس سے کوئی شکایت نہیں کی گئی۔

پولیس نے واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آور انتہائی ماہر شوٹرز تھے جنھوں نے چلتی موٹر سائیکل سے فائرنگ کی، فائرنگ کے باعث شہزاد جعفرانی کو ایک گولی سر میں لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے مزید دو ہوائی فائر بھی کیے۔ 

پولیس کو جائے وقوعہ سے تین خول ملے ہیں۔

مزید خبریں :