21 دسمبر ، 2023
فیصل آباد: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما ہمایوں اختر خان آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97 سے الیکشن لڑیں گے۔
چند روز قبل ہی آئی پی پی جوائن کرنے والے ہمایوں اختر خان کی جانب سے این اے 97 تاندلیانوالہ پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
دوسری جانب آئی پی پی کے عون چوہدری نے پی پی 105 سمندری سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔
استحکام پاکستان پارٹی جوائن کرنے سے قبل ہمایوں اختر خان نے 9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔
ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا میرا تعلق فوجی گھرانے سے ہے اور ہمارا بچپن کنٹونمنٹ کے علاقوں میں گزرا ہے لہذا 9 مئی کے واقعات کے بعد میرے لیے پی ٹی آئی کا حصہ رہنا ممکن نہ تھا۔