Time 22 دسمبر ، 2023
پاکستان

الیکشن کمیشن کا احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق عملدرآمد رپورٹ نہ ملنے کا نوٹس

احمد چیمہ کو نہ ہٹایاگیا تو سیکرٹری وزیراعظم اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن ذاتی حیثیت میں پیش ہوں: سیکرٹری الیکشن کمیشن کا خط— فوٹو:فائل
احمد چیمہ کو نہ ہٹایاگیا تو سیکرٹری وزیراعظم اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن ذاتی حیثیت میں پیش ہوں: سیکرٹری الیکشن کمیشن کا خط— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق عملدرآمد رپورٹ نہ ملنے کا نوٹس لے لیا۔

 سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مشیر وزیراعظم احدچیمہ کوہٹانے سےمتعلق عملدرآمد رپورٹ مانگی تھی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے ہٹانے کے لیے کوئی بھی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔

خط کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن نے احمد چیمہ کے معاملے پر سختی سےنوٹس لیا ہے اور الیکشن کمیشن 26 دسمبر کو احمد چیمہ کیس کی سماعت کرے گا۔

 خط میں حکم دیا گیا ہے کہ احمد چیمہ کو نہ ہٹایاگیا تو سیکرٹری وزیراعظم اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانےکا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :