پاکستان
Time 23 دسمبر ، 2023

راشد منہاس روڈ پر مال میں آتشزدگی کی تحقیقات میں پیشرفت، اندرونی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: راشد منہاس روڈ پر مال میں آگ لگنے کے خوفناک واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

جیو نیوز کو موصول سی سی ٹی وی کے مطابق مال میں آگ چوتھی منزل پر قائم فوڈ کورٹ میں لگی تھی، آگ چوتھی منزل کے فوڈ کورٹ میں صبح 6 بجکر 12 منٹ پر لگی اور 6 بجکر 17 منٹ پر چوتھی منزل پر لگی آگ میں شدت آچکی تھی۔

تحقیقات کے مطابق چوتھی منزل پر فالس سیلنگ میں مکمل طور پر آگ لگ چکی تھی اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے 6 بجکر 22 منٹ پر فوڈ کورٹ مکمل جل چکا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق گلشن اقبال فائر اسٹیشن کو 6 بجکر 29 منٹ پر اطلاع دی گئی، فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کو آگ لگنے کی اطلاع بروقت نہیں دی گئی۔

حکام کے مطابق فائر بریگیڈ پہنچی تو تیسری اور چوتھی منزل پر آگ کی شدت بڑھ چکی تھی، راشد منہاس روڈ پر مال میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید خبریں :