Time 23 دسمبر ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا پشاور سے الیکشن لڑنے کا اعلان

فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات میں جیت تحریک انصاف کی ہی ہو گی: شیر افضل مروت۔ فوٹو فائل
فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات میں جیت تحریک انصاف کی ہی ہو گی: شیر افضل مروت۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے پشاور سے الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32 سے الیکشن لڑوں گا، میرے وکیل نےکاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات میں جیت تحریک انصاف کی ہی ہو گی۔

یاد رہے کہ ملک میں 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں جبکہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق الیکشن نہ کروانے پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان سے بلے کا نشان بھی واپس لے لیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :