پاکستان

وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی: ایوان صدر— فوٹو: اسکرین گریب
صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی: ایوان صدر— فوٹو: اسکرین گریب

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر احدچیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدرمملکت کو ارسال کی تھی۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد احد چیمہ کو مشیر برائے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور کابینہ ڈویژن نے ان کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانےکا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے انہیں ہٹانے سے متعلق عملدرآمد رپورٹ مانگی تھی اور رپورٹ نہ ملنے پر نوٹس لیا تھا جس پر کل سماعت ہونی ہے۔

اس سے قبل آج الیکشن کمیشن کے احکامات پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :