Time 26 دسمبر ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ ویب ورژن میں بہترین فیچر متعارف

یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے / فائل فوٹو
یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے / فائل فوٹو

اسٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو ہے، جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔

واٹس ایپ میں اسٹوریز کو اسٹیٹس کے نام سے شامل کیا گیا ہے اور اچھی خبر یہ ہے کہ اب آپ واٹس ایپ کے ویب ورژن پر اسٹیٹس اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کے ویب ورژن پر فوٹوز، ویڈیوز اور ٹیکسٹ کو بطور اسٹیٹس شیئر کرنا ممکن ہے۔

جب کوئی صارف ویب ورژن پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرے گا تو اس کی پروفائل فوٹو پر سبز رنگ (ring) بن جائے گا جس پر کلک کرکے اسٹیٹس کو دیکھا جاسکے گا۔

WABetainfo کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر ویب ورژن کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق کروڑوں افراد واٹس ایپ ویب ورژن کو استعمال کرتے ہیں اور زیادہ تر اس کا استعمال دفتری امور کے لیے کیا جاتا ہے۔

اگر آپ اس نئے فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ ویب پر اوپر بائیں جانب اسٹیٹس آئیکون پر کلک کرکے مائی اسٹیٹس کا انتخاب کریں۔

ایسا کرنے پر نیچے فوٹوز اینڈ ویڈیوز اور ٹیکسٹ کے آپشن نظر آئیں گے۔

فہچر کو استعمال کرنے کا طریقہ / فوٹو بشکریہ  WABetainfo
فہچر کو استعمال کرنے کا طریقہ / فوٹو بشکریہ  WABetainfo

اسٹیٹس فیچر کو متعدد افراد استعمال کرتے ہیں اور اسی وجہ سے اس میں مسلسل تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔

کچھ عرصے قبل واٹس ایپ میں وائس اسٹیٹس کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا اور اب ویب ورژن میں بھی اسٹیٹس فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔

مزید خبریں :