Time 27 دسمبر ، 2023
پاکستان

لاہور سے بانی پی ٹی آئی کےکاغذات نامزدگی کو ن لیگی رہنما نے چیلنج کر دیا

مسلم لیگ ن کے میاں نصیر کی جانب سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا ہے۔ فوٹو فائل
مسلم لیگ ن کے میاں نصیر کی جانب سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے122کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر نے چیلنج کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے میاں نصیر کی جانب سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں اس لیے الیکشن نہیں لڑ سکتے، بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہے ختم نہیں ہوئی۔

میاں نصیر نے اپنے اعتراضات میں مزید کہا ہے کہ سزا یافتہ ہونےکے باعث بانی پی ٹی آئی کےکاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

ریٹرننگ افسر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کو سننے کے لیے 2 بجےکا وقت مقررکر دیا۔

ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کےکاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات کوسن کر فیصلہ کیا جائےگا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر حمزہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے جبکہ سرگودھا سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 80 پر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراضات دائر ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں :