27 دسمبر ، 2023
سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے عثمان ڈار اور ان کی والدہ کے الزامات پر دونوں کو ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا۔
خواجہ آصف کی جانب سے عثمان ڈارکو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔
مسلم لیگی رہنما نے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو بھی ایک روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔
قانونی نوٹس میں 14 روز میں ہرجانہ ادا کرنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ کچھ روز پہلےعثمان ڈار کی والدہ نےالزامات لگائے تھےکہ خواجہ آصف نے 20 لوگ ان کے گھر بھیجے تھے جنہوں نے انہیں زدوکوب کیا تھا۔
عثمان ڈار نے بھی الزام عائدکیا تھا کہ پولیس ان کےگھر میں وارنٹ گرفتاری کے بغیر گھسی اور خواجہ آصف کی ایما پر ہی 9 مئی کو گھر پر حملہ کیا گیا۔