دنیا
Time 28 دسمبر ، 2023

چائے کیوں مانگی؟ بیوی نے غصے میں شوہر کی آنکھ میں قینچی مار دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں چائے مانگنے پر بیوی نے غصے میں شوہر کی آنکھ میں قینچی مار کر اسے زخمی کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے ضلع باغپت میں خاتون نے چائے کا کپ مانگنے پر مبینہ طور پر اپنے شوہر کی آنکھ میں  قینچی گھونپ دی اور پولیس سے بچنے کے لیےموقع سے فرار ہوگئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ انکت نامی شخص نے تین سال قبل خاتون سے شادی کی تھی تاہم کچھ عرصے بعد ہی جوڑے میں گھریلو مسائل پر اکثر جھگڑے ہونے لگے۔ 

پولیس کے مطابق بیوی نے اس واقعہ سے صرف تین دن پہلے شوہر اور اس کے خاندان کے خلاف تشدد کی شکایت درج کرائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انکت نے چائے مانگی جس سے بیوی کو غصہ آیا اور اس نے اس کی آنکھ میں قینچی سے وار کردیا۔ افراتفری کی آواز سن کر گھر میں موجود  بھابھی اور بچے باہر آئے اور بعد میں پولیس کو اطلاع دی۔

تاہم پولیس کے پہنچنے سے قبل خاتون موقع سے فرار ہوگئی، تاہم پولیس نے انکت کو مقامی میڈیکل سینٹر منتقل کیا۔

مزید خبریں :