Time 29 دسمبر ، 2023
پاکستان

فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے فیض حمید پیش نہ ہوئے، دوسرا نوٹس جاری کرنےکا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیض آباد دھرنا کمیشن میں انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ  جنرل (ر) فیض حمید پیش نہ ہوئے جس  پر انہیں دوسرا نوٹس جاری کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید دھرنا کمیشن کے نوٹس پر حاضر نہیں ہوئے، انہیں شارٹ نوٹس پر رواں ہفتے بلایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فیض حمیدکی طلبی کے لیے وزارت دفاع کے ذریعے دوسرا نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال نومبر میں نگران حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

3 رکنی کمیشن کے سامنے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم فواد حسن فواد سمیت کئی افسران پیش ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں :