Time 29 دسمبر ، 2023
پاکستان

میانوالی سے عمران خان کےکاغذات نامزدگی پر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

میانوالی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کےکاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

این اے89 میانوالی پر عمران خان کےکاغذات نامزدگی کی جانچ  پڑتال کے موقع پر  بانی پی ٹی آئی کے وکلا  آر او کے سامنے  پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کےکاغذات نامزدگی  پر خرم روکھڑی اور  خلیل الرحمان نے اعتراضات کیے۔

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ اور نااہل ہیں۔

آر او نےکاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ کل سنایا جائےگا۔


مزید خبریں :