Time 29 دسمبر ، 2023
پاکستان

2023 میں پاکستانیوں نے کن شخصیات کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا؟

یہ فہرست کچھ روز قبل جاری کی گئی تھی / فائل فوٹو
یہ فہرست کچھ روز قبل جاری کی گئی تھی / فائل فوٹو

گوگل انٹرنیٹ کی دنیا کا وہ حصہ ہے جس کے بغیر ڈیجیٹل دنیا ادھوری محسوس ہوتی ہے۔

درحقیقت انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ہر فرد ہی روزانہ گوگل پر کچھ نہ کچھ سرچ کرتا ہے۔

پاکستان میں بھی روزانہ کروڑوں افراد گوگل پر مختلف موضوعات کو سرچ کرتے ہیں اور مختلف شخصیات کے بارے میں جاننے کے لیے بھی اس سرچ انجن کا رخ کیا جاتا ہے۔

اسی لیے یہ انٹرنیٹ سرچ انجن ہر سال کے اختتام پر ایک فہرست جاری کرتی ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ ایک سال کے دوران صارفین کی جانب سے کیا کچھ سرچ کیا گیا۔

گوگل کی جانب سے اس حوالے سے مختلف کیٹیگریز میں صارفین کی پسندیدہ سرچز کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔

ان میں شخصیات وہ کیٹیگری ہے جس میں لوگوں کو سب سے زیادہ دلچسپی ہوتی ہے۔

2023 وہ سال ہے جب پاکستان میں زیادہ تر لوگ کرکٹرز اور سوشل میڈیا اسٹارز کے بارے میں گوگل پر سرچ کرتے رہے۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہر سال کھربوں سرچز میں سے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگ (رجحانات) کو مدنظر رکھ کر اس فہرست کو مرتب کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں اس سال لوگوں نے جس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ ہیں۔

درج ذیل میں اس سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پاکستانی شخصیات کے نام جانیں۔

1 ۔ حریم شاہ

حریم شاہ کو 2023 میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا / فائل فوٹو
حریم شاہ کو 2023 میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا / فائل فوٹو

2 ۔ علیزہ سحر

علیزہ سحر / سوشل میڈیا فوٹو
علیزہ سحر / سوشل میڈیا فوٹو

3 ۔ ٹائیگر شروف

ٹائیگر شروف / فائل فوٹو
ٹائیگر شروف / فائل فوٹو

4 ۔ عبد اللہ شفیق

عبداللہ شفیق / سوشل میڈیا فوٹو
عبداللہ شفیق / سوشل میڈیا فوٹو

5 ۔ عثمان خان

عثمان خان / فائل فوٹو
عثمان خان / فائل فوٹو

6 ۔ انوار الحق کاکڑ

انوار الحق کاکڑ / فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی
انوار الحق کاکڑ / فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی

7 ۔ گلین میکس ویل

گلین میکس ویل
گلین میکس ویل

8 ۔ شبمن گل

شبمن گل / فائل فوٹو
شبمن گل / فائل فوٹو

9 ۔ سعود شکیل

سعود شکیل / فائل فوٹو
سعود شکیل / فائل فوٹو

10 ۔ حسیب اللہ خان

حسیب اللہ خان / فائل فوٹو
حسیب اللہ خان / فائل فوٹو


مزید خبریں :