Time 29 دسمبر ، 2023
پاکستان

بلوچستان:کوئلہ کانوں میں ہونیوالے حادثات میں سال 2023 میں بھی کمی نہ آسکی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں ہونے والے حادثات میں رواں سال بھی کمی نہ آسکی، 51 حادثات میں 69 کان کن لقمہ اجل بن گئے۔

صوبائی محکمہ معدنیات کے مطابق صوبے کے علاقوں مچ ، دکی ،شاہرگ ،چمالانگ اور کوئٹہ کی کوئلہ کانوں میں ہونے والے 51 حادثات میں 69 کان کن جان بحق ہوئے جب کہ 29 زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق زیادہ اموات میتھین گیس بھر جانے کے باعث ہونے والے دھماکوں سے ہوئیں۔

رواں سال کوئلہ کانوں میں سب سے زیادہ حادثات دکی کی کوئلہ کانوں میں ہوئے۔

محکمہ معدنیات نے مناسب حفاظتی اقدامات نہ کیے جانے پر صوبے میں سو سے زائد کوئلہ کانوں کو بند کردیا، بیس سے زائد کوئلہ کانیں دکی میں بندکی گئیں۔

مزید خبریں :