پاکستان
Time 29 دسمبر ، 2023

این اے 242کراچی: شہباز شریف کےکاغذات نامزدگی پر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے صدر  اور  سابق وزیراعظم شہباز شریف کے این اے 242 کراچی سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

شہباز شریف کےکاغذات نامزدگی پر اعتراضات پیپلز پارٹی کے امیدوار مسعود خان مندوخیل نے دائر کیے ہیں۔

اعتراضات میں کہا گیا ہےکہ شہباز شریف نے  وزیراعظم کی حیثیت سے تنخواہ اور مراعات لینےکا ذکر نہیں کیا، حلف نامے میں بیرون ملک جائیداد اور بیوی بچوں کو قرض دینےکا منی ٹریل نہیں دیا، وزیراعظم کے عہدے کے دوران 5 کمپنیوں سے لاتعلق رہے یا نہیں، اس کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

آر او نےکاغذات نامزدگی پر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہےکہ این اے 242 سے شہباز شریف کی کاغذات نامزدگی پر فیصلہ کل ہوجائےگا، شہباز شریف کراچی سے انتخاب لڑیں گے، دیگر حلقوں سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور  ہوچکے ہیں۔

رانا مشہود کا کہنا ہےکہ جن چیزوں پر اعتراضات اٹھائےگئے ہیں، شہبازشریف ضمانت کیس میں تمام تفصیلات موجود ہیں۔

دوسری جانب ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ حل نہیں ہوسکا۔

آج شہباز شریف کی ایم کیوایم رہنماؤں سے ملاقات میں معاملے پرکوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

مزید خبریں :