31 دسمبر ، 2023
کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے سال نو پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیدیا۔
جیو نیوز سے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی خادم حسین رند کا کہنا تھا ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے مقدمات درج کیے جائیں گے جن میں اقدام قتل کی دفعات شامل ہوں گی۔
خیال رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینیوں سے اظہار یکہتی کے لیے سال نو کی تقریبات سادگی سے منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے سال نو پر ہر قسم کی آتشبازی کے اجازت نامے منسوخ کر دیے تھے۔