Geo News
Geo News

Time 31 دسمبر ، 2023
پاکستان

گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن میں فنی خرابی، 3 صوبوں میں بجلی کی فراہمی معطل

فنی خرابی شدیددھند کے باعث پیش آئی، 500 کےوی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں دھماکا ہواتھا: گڈو تھرمل پاور ہاؤس حکام— فوٹو:فائل
فنی خرابی شدیددھند کے باعث پیش آئی، 500 کےوی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں دھماکا ہواتھا: گڈو تھرمل پاور ہاؤس حکام— فوٹو:فائل

گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن کےسوئچ یارڈ میں آگ لگنے سے 500 کے وی کی 3 لائن ٹرپ کرگئیں جس سے سندھ، پنجاب اوربلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی فراہمی معطل ہوگئی۔

گڈو تھر مل حکام کے مطابق گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن کے سوئچ یارڈ میں دھند کے باعث فنی خرابی ہوئی اور دھماکا ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی۔

حکام نے بتایاکہ 500 کےوی کی ہائی ٹرانسمیشن کی 3 لائن ٹرپ کرگئیں جس کے باعث سندھ، پنجاب اوربلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی فراہمی معطل ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ پرفوری قابو پالیاگیا ہے اور گرڈ اسٹیشن میں مرمتی کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق ملتان، راجن پور، بہاولپور کے چند علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ باقی شہروں میں بھی جلد بحال کردی جائے گی۔