01 جنوری ، 2024
کراچی: عام انتخابات میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان بات چیت کا اگلا مرحلہ بدھ تک ہوگا۔
مرکزی قیادت کی جانب سے دونوں جانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی کے دونوں جانب کےارکان کا کہنا ہے کہ ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نزدیک پہنچ گئے ہیں، ہمارے درمیان اچھی سیاسی ریلیشن شپ خاصی مستحکم ہے۔
ایم کیو ایم نے این اے242 کے عوض مسلم لیگ(ن) کو کراچی سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں کی پیش کش کردی ہے جس میں ملیر کی دو اور لیاری کی ایک نشست شامل ہے۔
تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان این اے242 پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، اس نشست سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفی کمال اپنی اپنی جماعت کی جانب سے امیدوار ہیں۔