Time 02 جنوری ، 2024
کھیل

پی سی بی کی مشکل آسان، حکومت نے پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق بیچنے کی اجازت دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی پی ایس ایل کے حوالے سے ایک مشکل آسان ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پی سی بی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نشریاتی حقوق بیچنے کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی سی بی کو مالی معاملات میں بغیر اجازت فیصلوں سے روکا تھا، تاہم اب حکومتی اجازت کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق پر کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل نشریاتی حقوق کیلئے تکنیکی بڈز مکمل ہوگئی ہے، نشریاتی حقوق کی مالی بڈ کا فیصلہ آئندہ منگل کو ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ڈیجیٹل رائٹس پر بڈ بھی رواں ہفتے کھل جائیں گی۔

مزید خبریں :