نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی 2 روپے87 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی

کے الیکٹرک کی درخواست پر ہونے والے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا: ذرائع— فوٹو:فائل
کے الیکٹرک کی درخواست پر ہونے والے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا: ذرائع— فوٹو:فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے بجلی2.87 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

اضافے کی یہ منظوری جنوری تا مارچ 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دی گئی ہے اور نیپرا نے اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں یہ اضافہ کے الیکٹرک کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست پر ہونے والے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ 

وفاقی حکومت کی درخواست پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں پہلے بھی ایک روپے  25 پیسے اضافہ کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی درخواست پر ہونے والے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا، یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت کراچی کے صارفین ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ ہی ادا کریں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ سے زیادہ اضافہ ہونے پر وفاقی حکومت سبسڈی دے گی۔

مزید خبریں :