Time 06 جنوری ، 2024
دنیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف 370 ملین ڈالر کا جرمانہ

دوران سماعت یہ بات واضح ہوئی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی طرزِ عمل سے 370 ملین ڈالر کمائے: اٹارنی جنرل— فوٹو: فائل
دوران سماعت یہ بات واضح ہوئی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی طرزِ عمل سے 370 ملین ڈالر کمائے: اٹارنی جنرل— فوٹو: فائل

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی پریشانیاں مزید بڑھ گئیں، امریکی عدالت نے ان پر 370 ملین ڈالر کا جرمانہ کردیا۔

 نیویارک کی اٹارنی جنرل للیٹا جیمز نے سول فراڈ مقدمے میں ٹرمپ کے خلاف جرمانے کی قیمت 250 ملین ڈالر سے بڑھا کر 370 ملین ڈالر کر دی ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ دوران سماعت یہ بات واضح ہوئی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی طرزِ عمل سے 370 ملین ڈالر کمائے۔

خیال رہے کہ سابق صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے اثاثوں کی قیمت حد سے زیادہ دکھا کر بینکوں اور بیما کمپنیوں سے مالی فوائد حاصل کیے۔

مزید خبریں :