Time 06 جنوری ، 2024
پاکستان

پی ایچ ایف کا نیا صدر مقرر کرنے پر وزیراعظم کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس بطور پاکستان ہاکی فیڈریشن پیٹرن انچیف جاری کیا ہے جس میں آئندہ ہفتے تک جواب طلب کیا گیا ہے/ فائل فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس بطور پاکستان ہاکی فیڈریشن پیٹرن انچیف جاری کیا ہے جس میں آئندہ ہفتے تک جواب طلب کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا صدر مقرر کرنے پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے برطرف صدر خالد سجاد کھوکھر کی درخواست پرنوٹس جاری کیا جس میں درخواست گزار نے اپنی جگہ طارق منصوربگٹی کوپاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک صدر بنانے کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس بطور پاکستان ہاکی فیڈریشن پیٹرن انچیف جاری کیا ہے جس میں آئندہ ہفتے تک جواب طلب کیا گیا ہے۔

عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق وزیراعظم نے 21 دسمبر 2023 کو طارق بگٹی کو ہاکی فیڈریشن کا صدر مقرر کیا، پٹیشنر 18 اگست 2022 کو 4 سال کی مدت کے لیے ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے، پٹیشنر کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کی 4 سالہ مدت مکمل ہونے پر آئندہ الیکشن 2026 میں ہوں گے، پٹیشنر کے وکیل نے کہا ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف کے پاس صدر کو ہٹا کر کسی اور کو عہدہ دینے کا اختیار نہیں۔

مزید خبریں :