06 جنوری ، 2024
سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ملک میں انڈوں کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں اور انڈے عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔
لاہور میں مرغی اور انڈوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہیں، مرغی فی کلو 602 روپے اور انڈے 386 روپے درجن کی بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں، ایک انڈہ 35 روپےکا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مرغی اور انڈوں کی قیمتیں کیوں بڑھائی جارہی ہیں، متعلقہ سرکاری اداروں نے پوچھنا بھی گوارا نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولٹری ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کی ریٹ لسٹ مسترد کردی ہے۔
پولٹری رہنما ڈاکٹر ظفرکا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سرد موسم اور پیداوار میں کمی ہے، دھندکی وجہ سے بھی سپلائی متاثر ہے، چند روز تک قیمت مستحکم ہو جائےگی۔