Time 07 جنوری ، 2024
پاکستان

اپیلٹ ٹربیونل نے جمشید دستی کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا

اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما کی دائر 4 اپیلیں منظور کرلیں— فوٹو:فائل
اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما کی دائر 4 اپیلیں منظور کرلیں— فوٹو:فائل

الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما جمشید دستی کو انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار  دے دیا۔

جسٹس علی ضیا  باجوہ نے جمشید دستی کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اور ان کی دائر 4 اپیلیں منظور کرلیں۔

ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا۔

جمشیددستی نے این اے 175، 176 اورپی پی 269 اور271 سےاپیلیں دائرکررکھی تھیں۔

جمشید دستی کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا آصف سعید اور عامر خان بھٹہ نے دلائل پیش کیے۔

مزید خبریں :