Time 08 جنوری ، 2024
پاکستان

ایچ آر سی پی نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا

تمام سیاسی جماعتوں کو آزادیِ اظہار کا بنیادی حق ملنا چاہیے: ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کا بیان— فوٹو: فائل
تمام سیاسی جماعتوں کو آزادیِ اظہار کا بنیادی حق ملنا چاہیے: ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کا بیان— فوٹو: فائل

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے ملک میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز میں تعطل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔

ایک بیان میں ایچ آر سی پی کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ میں رکاوٹ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو آزادیِ اظہار کا بنیادی حق ملنا چاہیے۔

بیان کے مطابق یہ حکومت پاکستان کی ذمے داری ہے کہ وہ بنیادی حقوق برقرار رکھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں سوشل میڈیا سروسز بری طرح متاثر ہونے کے باعث صارفین کو سوشل میڈیا فورمز کے استعمال میں دشواری کا سامنا رہا۔

ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آ سکیں۔

مزید خبریں :