سردیوں میں انناس کیوں کھانے چاہئیں؟

سردیوں میں خشک ہوتی جلد کو تر و تازہ اور صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو انناس کا استعمال بہترین انتخاب ہوگا/ فائل فوٹو
سردیوں میں خشک ہوتی جلد کو تر و تازہ اور صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو انناس کا استعمال بہترین انتخاب ہوگا/ فائل فوٹو

انناس دکھنے میں جتناخوبصورت ہوتا ہےکھانے میں اتنا ہی خوش ذائقےدار پھل ہے، رس سے بھرا ہوا کھٹا میٹھا ذائقہ رکھنے والا یہ پھل  دنیا بھر میں مقبول ہے۔

قدرت نے انناس کو غذائیت سے بھرپور بنایا ہے جبکہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں، اس کے علاوہ انناس میں وٹامنز، منرلز، میگنیشیم اور خاص طور پر وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

ذائقے اور غذائیت سے بھرپور انناس کو  اپنی خوراک میں شامل کرنا کیوں ضروری ہے؟ آج ہم آپ کو  یہ  بتاتے ہیں۔

ٹھنڈ اور کھانسی سے بچائے

انناس ایک ایسا پھل ہے  جو نزلہ اور کھانسی کے علاج میں معاون ہیں، اس پھل میں برومیلین نامی انزائم پایا جاتا ہے جو وائرل انفیکشن کے خلاف لڑنے اور بیکٹیریا کو مار بھگانے کی خصوصیات رکھتا ہے۔

ہڈیاں مضبوط بناتا ہے

انناس میں میگنیشیم کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے، یہ آپ کی ہڈیوں کو مضبوطی کیساتھ ساتھ طاقت بھی فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ پھل جوڑوں اور پٹھوں کو بھی مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دانتوں کو مضبوط بناتا ہے

اس پیلے رنگ کے خوش ذائقے دار پھل میں کیلشیم بھی پایا جاتا ہے جو مسوڑوں، جبڑے کے ساتھ ساتھ دانتوں کو بھی صحت مند رکھتا ہے اور اس پھل میں موجود میگنیشیم دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔

جلد کو خوبصورت بنائے

سردیوں میں خشک ہوتی جلد کو تر و تازہ اور صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو انناس کا استعمال بہترین انتخاب ہوگا۔

انناس جلد کی دلکشی کو بڑھاتا ہے ساتھ ساتھ یہ دانوں کو دور کرکے جلد کی اوپری تہہ کو صحت مند بناتا ہے۔

مزید خبریں :