پاکستان
Time 09 جنوری ، 2024

ویڈیو: لاہور میں کافی شاپ کی چھت سے لڑکی نے چھلانگ لگادی

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کافی شاپ کی چھت سے لڑکی کے مبینہ طور  پرکودنےکا واقعہ سامنے آیا ہے جس کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ لڑکی کافی شاپ میں بیٹھی ہوئی ہے اور اچانک اٹھ کر کھڑکی سے  نیچے لٹک گئی اور  پھر  پارکنگ میں کھڑی سفید کار پر جاگری۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے، متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔

لڑکی کے مبینہ طور  پر چھت سےکودنےکا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

مزید خبریں :