20 جنوری ، 2013
لاہور … جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی اشتہارات تک محدود ہے، عوام مہنگائی اور بیروزگاری سے پیدا ہونے والی غربت کے باعث خودکشیاں کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان میں ان کاکہناتھا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے اربوں روپے سستی روٹی اسکیم پر خرچ ہونے کے بعد بھی روٹی مہنگی ترین شے ہے، پنجاب کے 90 فیصد نوجوان اپنے گھرانوں کا سہارا بننے کے بجائے بے روزگاری کے عذاب میں جل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موٴثر منصوبہ بندی اور منظم طریقہ کار سے محروم ہونے کے باعث صوبائی حکومت معیشت کو تباہی سے بچانے کیلئے کچھ نہیں کرسکی۔