دنیا
20 جنوری ، 2013

نائب امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

نائب امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

واشنگٹن …نائب امریکی صدر جوبائیڈن نے دوسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب کا انعقاد نائب صدر جو بائیڈن کی سرکاری رہائش گاہ پرہوا۔ سپریم کورٹ کی جج سونیا سوٹومیئر نے نائب صدر سے حلف لیا۔تقریب میں جوبائیڈن کے اہل خانہ اور تقریباً 120 مہمان شریک ہوئے۔امریکی آئین کے مطابق صدر اور نائب صدر 20 جنوری کو حلف اٹھانے کے پابند ہیں۔امریکی صدر بارک اوباما مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 55 منٹ پر اپنی دوسرے مدت کا حلف وائٹ ہاوٴس میں اٹھائیں گے۔

مزید خبریں :