10 جنوری ، 2024
سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کے استعفے پر غلط تاریخ درج ہونے پر ان کے سیکرٹری نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو مراسلہ بھیج دیا۔
سپریم کورٹ کے جج مظاہر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوایا جس میں کہا گیا ہےکہ میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں، میں نے لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں فرائض انجام دیے۔
جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کے استعفے پر غلط تاریخ درج تھی۔ ان کے استعفے پر 2024 کی جگہ 10 جنوری 2023 لکھا تھا۔
تاہم اب اس معاملے پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے سیکرٹری نے صدر مملکت کو مراسلہ بھیجا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے استعفے پر غلطی سے تاریخ میں 2023 لکھاگیا، استعفے پر غیردانستہ طورپر 2024 کے بجائے 2023 لکھا گیا۔
مراسلے کے متن کے مطابق تاریخ 2024 تصور کرتے ہوئے استعفیٰ منظور کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا مستردکردی تھی۔