Time 11 جنوری ، 2024
پاکستان

وزارت آئی ٹی کا فری لانسرز کی سہولت کیلئے 10 ہزار ای روزگار مراکز کے قیام کا اعلان

اسلام آباد میں  ٹیک ڈیسٹینیشن کے عنوان سے میگا ایونٹ میں فری لانسرز کی سہولت کیلئے 10 ہزار ای روزگار مراکز کے قیام کا اعلان کیا جائے گا: نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف— فوٹو: فائل
اسلام آباد میں " ٹیک ڈیسٹینیشن" کے عنوان سے میگا ایونٹ میں فری لانسرز کی سہولت کیلئے 10 ہزار ای روزگار مراکز کے قیام کا اعلان کیا جائے گا: نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف— فوٹو: فائل

نگران وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف نے ملک بھر میں فری لانسرز کیلئے 10 ہزار ای روزگار مراکز کے قیام کی خوشخبری سنادی ہے۔

نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نےکہا ہے کہ 11 جنوری کو اسلام آباد میں " ٹیک ڈیسٹینیشن" کے عنوان سے میگا ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میگا ایونٹ میں فری لانسرز کی سہولت کیلئے 10 ہزار ای روزگار مراکز کے قیام کا اعلان کیا جائے گا۔

نگران وزیر کے مطابق 10 ہزار ای روزگار مراکز میں سے ہر ایک مرکز میں 100 ورکنگ اسٹیشنز ہوں گے جہاں 10 لاکھ فری لانسرز کیلئے سہولیات میسر ہوں گی۔

مزید خبریں :