Time 11 جنوری ، 2024
پاکستان

کوئی جیل سے نکلنے اور کوئی جیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اشرافیہ کی غریب دشمن سیاسی جماعتوں کو پنجاب اور ملک پر مسلط کیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کر کے دکھائیں گے۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے فیصل آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی جیل سے نکلنے اور کوئی جیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے، یہ لوگ الیکشن لڑ کر ذاتی مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ عوام سے وعدہ ہے کہ پیپلزپارٹی کو موقع ملا تو تنخواہ اور آمدنی دگنی کریں گے، 30 لاکھ گھر بنائیں گے، کچی آبادیاں ریگولرائز کریں گے، کسانوں کو مالی مدد اور انشورنس بھی دلائیں گے۔

بلاول بھٹو نے جلسے میں کہا کہ پنجاب کے سیاستدان بیمار پڑنے پر لندن چلے جاتے ہیں، ان کی حکومت بنی تو یہیں اسپتال بنوا دیں گے تاکہ ان سیاستدانوں کو لندن نہ جانا پڑے۔


مزید خبریں :