Time 12 جنوری ، 2024
پاکستان

مسلم لیگ ق کا ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ

ن لیگ نے ہمارے مطلوبہ حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کر دیے ہیں، پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم دوہرے معیار کا شکار نہیں ہوں گے: اعلامیہ ق لیگ۔ فوٹو فائل
ن لیگ نے ہمارے مطلوبہ حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کر دیے ہیں، پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم دوہرے معیار کا شکار نہیں ہوں گے: اعلامیہ ق لیگ۔ فوٹو فائل

لاہور: مسلم لیگ ق نے مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ق کی جانب سے جار اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ چوہدری شجاعت کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ن لیگ نے ہمارے مطلوبہ حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کر دیے ہیں، پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم دوہرے معیار کا شکار نہیں ہوں گے۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ن لیگ میرے اور میرے بھائی کے خلاف گجرات میں اپنے امیدوار کھڑے کر دے، مسلم لیگ ق پنجاب کے سیکرٹری جنرل چوہدری شافع حسین نے بھی فیصلے سے اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا ن لیگ ہمارے ساتھ مقابلہ کرے گی تو ہم اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کو ترجیح دیں گے۔

چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ ن لیگ سے 4 قومی اور 8 صوبائی سیٹوں کی بات ہوئی تھی، ہمارے لیے 2 قومی اور 2 صوبائی حلقے چھوڑے گئے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ مجھے اور بھائی شافع حسین کو سیٹ دی جائے اور باقی کو نہیں۔

مزید خبریں :