Time 14 جنوری ، 2024
دنیا

'فلسطین آزاد کرو'، غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج

امریکی صدر جو بائیڈن سے غزہ میں نسل کشی رکوانے کا مطالبہ بھی کیا گیا__فوٹو: غیر ملکی میڈیا
امریکی صدر جو بائیڈن سے غزہ میں نسل کشی رکوانے کا مطالبہ بھی کیا گیا__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

 غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیابھر میں احتجاج کیے جا رہے ہیں۔

اسرائیلی جارحیت کے خلاف واشنگٹن مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مظاہرین وائٹ ہاؤس کی جالیوں تک پہنچ گئے۔ مظاہرین نے امریکی صدر جو بائیڈن سے غزہ میں نسل کشی رکوانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

دوسری جانب لندن میں بھی ہزاروں افرادنے ریلی نکالی، فلسطینی پرچم تھامے لوگوں نے فلسطین آزاد کروکے نعرے لگائے۔

سوئیڈن میں نکالی گئی احتجاجی ریلی کے شرکا کی جانب سے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ تھائی لینڈ میں امریکی سفارتخانے کےباہر مظاہرہ کیا گیا، جنوبی افریقا میں بھی سیکڑوں افراد نے اقوام متحدہ دفتر کے سامنےاحتجاجی ریلی نکالی۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار 910 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 59 ہزار 410 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ صیہونی افواج کی بمباری سے شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

مزید خبریں :