14 جنوری ، 2024
عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔
نواک جوکووچ کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور میں کئی برس ایک دوسرے کو پیغامات بھیجتے رہے ہیں لیکن ہمیں ایک دوسرے کو ملنے کا موقع نہیں ملا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینس اسٹار نے کہا کہ میرے بارے میں ویرات کوہلی کا اچھا بولنا اعزاز ہے، میں ان کے کیرئیر اور کارناموں کا معترف ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بھی کرکٹ کھیلنی شروع کی لیکن میں اس میں اچھا نہیں، جب میں انڈیا جاؤں گا تو اس پہلے کرکٹ میں اپنی مہارت کو بہتر کروں گا تاکہ میں خود کو شرمندہ نہ کروں۔
خیال رہے کہ نواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کے دفاع کے لیے میلبرن میں موجود ہیں، نواک جوکووچ 24 گرینڈ سلم ٹائٹل جیت چکے ہیں۔
آسٹریلین اوپن سے قبل نواک جوکووچ نے ٹینس کورٹس پر آسٹیو اسمتھ کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔