16 جنوری ، 2024
خیبر پختونخوا میں چار بڑی سیاسی جماعتیں بیشتر حلقوں پر امیدوار کھڑے نہ کر سکیں۔
سابق وفاقی وزیرپرویز خٹک کی سربراہی میں بننے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز قومی اور صوبائی اسمبلی کے 65 حلقوں پر امیدوار کھڑے نہیں کرسکی۔
صوبے میں ایک بار حکومت کرنے والی جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے 20 صوبائی حلقوں پر امیدوار کھڑے نہیں کیے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی 14 صوبائی حلقوں پر امیدوار ڈھونڈنے میں ناکام رہی۔
اس کے علاوہ وفاق میں کئی بار حکومت بنانے والی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی خیبرپختونخوا کے 10 صوبائی حلقوں پرامیدوار کھڑے نہیں کیے گئے۔
اس طرح جمعیت علمائے اسلام ف 5 حلقوں پر امیدوار کھڑے کرنے میں ناکام رہی ہے۔