16 جنوری ، 2024
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل سے ایڈیلیڈ میں شروع ہونے جارہا ہے جس کے لیے کینگروز نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
ٹیم کے لیجنڈ بلے باز ڈیوڈ وارنر کے دور کا خاتمہ ہوگیا اور مڈل آرڈر بیٹر اسٹیو اسمتھ اوپنر بن گئے۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے پلیئنگ الیون کی تصدیق کی، اسٹیو اسمتھ اوپن کریں گے جب کہ کیمرون گرین چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔
آسٹریلوی پلیئنگ الیون میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، ڈیوڈ وارنر ریٹائر ہو چکے ہیں جن کی جگہ ٹیم میں کیمرون گرین کو شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے بھی پلینئگ الیون کا اعلان کر دیا اور اعلان کردہ ٹیم کے مطابق تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔
مڈل آرڈر بیٹر کاویم ہوج ،جسٹن گریوز اور پیسر شمر جوزف کل پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔