کنور ارسلان اور فاطمہ آفندی کے گھر آگ لگ گئی

کنور ارسلان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آگ سے متاثر گھر کے حصے کی صفائی کررہے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام/فاطمہ آفندی
کنور ارسلان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آگ سے متاثر گھر کے حصے کی صفائی کررہے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام/فاطمہ آفندی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی جوڑی فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان کے گھر میں آگ لگ گئی جس نے ان کے چاہنے والوں کو پریشان کردیا۔

اداکار کنور ارسلان نے اس حوالے سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو مطلع کیا کہ ان کے گھر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

کنور ارسلان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آگ سے متاثر گھر کے حصے کی صفائی کررہے ہیں۔

اداکار نے تصویر کے کیپشن پر لکھا ہمارے گھر آگ لگ گئی تھی، تمام اہلخانہ محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

کنور ارسلان کی جانب سے یہ تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں کہ آگ کیسے اور کب لگی، پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین جوڑے اور ان کے اہلخانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

مزید خبریں :