پاکستان
Time 16 جنوری ، 2024

شاہ محمود بھی اپنا الگ گروپ بنانا چاہتے تھے: عمران اسماعیل کا دعویٰ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق رہنما عمران اسماعیل نے  دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی اپنا الگ گروپ بنانا چاہتے تھے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ  پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی بھی اپنا الگ گروپ بنانا چاہتے تھے لیکن ہم نے ان کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما عمران اسماعیل کے مطابق جیل میں شاہ محمود کی خواہش پر ان سے ملاقات ہوئی ، میں نے شاہ محمود قریشی سے کبھی پی ٹی آئی چھوڑنے کی بات نہیں کی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے ایک کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے والوں نے اڈیالہ جیل میں اُن سے ملاقات کی تھی۔

سابق وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل، فواد چوہدری، عامر کیانی اور مولوی محمود اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آئے تھے اور کہا تھا کہ پارٹی چھوڑ دو، ہم الیکشن لڑیں گے اور آزاد حیثیت میں لڑیں گے۔

مزید خبریں :