Time 16 جنوری ، 2024
پاکستان

9 مئی واقعات پر تحقیقات کیلئے بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی

کابینہ کمیٹی 9 مئی کے ماسٹرمائنڈ، منصوبہ ساز اور سہولت کاروں کا پتہ لگانے کیلئے بنائی گئی ہے: ذرائع— فوٹو:فائل
کابینہ کمیٹی 9 مئی کے ماسٹرمائنڈ، منصوبہ ساز اور سہولت کاروں کا پتہ لگانے کیلئے بنائی گئی ہے: ذرائع— فوٹو:فائل

9 مئی واقعات پر بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی میں نگران وزیرخارجہ اور نگراں وزیردفاع کو بھی شامل کرلیاگیا۔

ذرائع نے بتایاکہ کابینہ کمیٹی 9 مئی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے سفارشات دے گی۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ کابینہ کمیٹی 9 مئی کے ماسٹرمائنڈ، منصوبہ ساز اور سہولت کاروں کا پتہ لگانے کیلئے بنائی گئی ہے، نگران وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کابینہ کمیٹی کی سربراہی نگران وزیرقانون کر رہے ہیں۔

اس سے قبل کابینہ کمیٹی 7جنوری کو قائم کی گئی تھی۔

مزید خبریں :